Published: 13-07-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ موٹروے کی تعمیر کی راستے میں آنے والی بلڈنگز، گھر، درختوں، باغات کی اسسمنٹ کے لئے این ایچ اے، ایف ڈبلیو او، بلڈنگز فارسٹ،ضلعی انتظامیہ کے افسران پر مشتمل افسران پر کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے، اس ضمن میں اسٹرکچر کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق معاوضہ جات کا تعین کریں گے،ان خیالات کا انہوں نے این ایچ اے کے افسران کے ہمراہ موٹروے کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوہیب ممتاز، این ایچ اے،ایف ڈبلیو او کے افسران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈیزائن میں تبدیلی کرکے اسٹرکچرز کو بچایا جاسکتا ہے، ضرورت کے مطابق ڈیزائن میں تبدیلی کی جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جی ٹی روڈ کے ساتھ سرکاری اراضی پر تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے، موٹروے کے راستے میں آنے والے اسٹرکچرز کے مالکان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ جات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں گے، تمام متعلقہ محکمے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی ہم آہنگی کے بعد اسٹرکچرز کو ضرورت کے مطابق کمیٹی کے اپروول سیمسمارکریں گے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ موٹروے کی راہ میں حائل روکاٹوں کے بارے فوری اطلاع دی جائے تاکہ فوری طور پر روکاوٹ کو دور کیا جاسکے۔