سیوریج نالے ہر سال ماؤں کی گودیں اجاڑتے ہیں: انصر دھول ایڈووکیٹ

Published: 13-07-2023

Cinque Terre

 گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے) جماعت اسلامی گجرات کے ضلعی امیر چوہدری انصردھول ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گجرات کے سیورج نالے اور نظام ہر سال ماؤں کی گودیں اجاڑتا ہے لیکن سرکاری مشینری اور عملہ سب اچھا کی رپورٹ جاری کرتا ہے گزشتہ روز رحمان شہید روڈ پر نالے میں گر کر ہمارے بھائی سعید الرحمان کا معصوم اکلوتا بیٹا جاں بحق ہوگیا لیکن انتظامیہ نے حادثے کے بعد بھی کوئی اقدامات نہیں کئے جہاں بچے کی ہلاکت ہوئی وہ نالے ابھی تک کھلے ہوئے ہیں ہم سمجھتے ہیں بچے کی موت کے ذمدار میونسپل کارپوریشن حکام اور ضلعی انتظامیہ ہے ہر سال معصوم بچوں کی ہلاکت کے باوجود انتظامیہ اپنی روش پر قائم ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر شہر کے کھلے نالوں پر سلیبیں نصب کی جائے اور عمیر سعید کے گھر والوں کی انتظامیہ ہر ممکن مدد کریں اگر انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کریں گی مون سون بارشوں کے دوران انتظامیہ کو انتہائی محترک ہونا چاہیے تاکہ کوئی سانحہ نہ ہو