Published: 14-07-2023
رپورٹ رانا مہتاب اسلم سے)ویلڈن ایس ایچ او تھانہ گلیانہ اسلم ہنجرا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات احمدنوازشاہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی پی او گجرات نے ایس ایچ او تھانہ گلیانہ محمد اسلم کو گلیانہ کے علاقہ میں ہونے والی چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کی گرفتار ی اور مال مسروقہ کی برآمد گی کا خصوصی ٹاسک دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ گلیانہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تین رکنی گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ذوالفقار علی 2۔ کشف نذیر 3۔شہزاد عارف سکنائے ڈھل ککہ شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان سے مال مسروقہ 2لاکھ 62ہزار روپے نقدی برآمد ہوا جبکہ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے