Published: 16-07-2023
(سلیمان علی بٹ سے)گجرات پولیس تھانہ بی ڈویژن نے بازاروں میں جیب تراشی کی وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔3موبائل فون اورنقدی برآمد۔تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ کے رہائشی نے پولیس تھانہ بی ڈویژن کو اطلاع دی کہ وہ محنت مزدوری کے سلسلے میں اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ گجرات شہر آئے ہوئے تھے جہاں کسی نامعلوم ملزم نے میری اور میرے دوستوں کی جیب سے موبائل فون اور نقدی چوری کر لیے ہیں۔ اطلاع موصول ہونے پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے فوری طور پر نامعلوم ملزم کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے بازاروں میں جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن مہدی خاں گجر اور دیگر پولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔جنہوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث ملزم عامر شہزاد ولد محمد اکرم سکنہ محلہ کالو پورہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ 3 موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔