Published: 16-07-2023
(رانا مہتاب اسلم سے)ویلڈن ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر تنویر حسین بھٹی کی ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کا کاروائیوں کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ میاں محمد اکرم، ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر تنویر حسین بھٹی کی قیادت میں فقر حسین اے ایس آئی مبشر حسین اے ایس آئی تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اس سلسلہ میں تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے فقر حسین اے ایس آئی تھانہ سٹی نے ملزم ہارون وینسن ولد وینسن ہارون سکنہ لالہ موسیٰ سے پسٹل 30 بور اور مبشر حسین اے ایس آئی نے محمد بلال ولد لیاقت علی سکنہ لالہ موسیٰ سے شراب برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔