Published: 16-07-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈینگی ڈے کی مناسبت سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈینگی آگاہی ریلی کی قیادت کی، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر شاہد مگسی،ڈی ایچ اوز اوڈاکٹر غمخوارحسین شاہ، ایاز ناصر،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اطہر لطیف، اینٹامالوجسٹ میڈیم ثمینہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو واضع ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں،اپنے دفاتر سمیت اردگرد جگہوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلائیں۔تھر ڈ پارٹی مانیٹرنگ کے عمل کو موثر بنانے کیلئے محکمہ زراعت، لائیوسٹاک اور لوکل گورنمنٹ افسران اپنا بھرپور کردار ادار کریں، افسران و عملہ الرٹ رہ کر تھر ڈ پارٹی آڈٹ جاری رکھیں، تما م سر کاری دفاتر کے سرابراہان اپنے زیر انتظام دفاتر میں صفائی کو یقینی بنائیں، اسی طرح پرائیویٹ کاروبار کرنے وا لے افراد بھی انسداد ڈینگی کیلئے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں جہاں سے ڈینگی لاروا ملے گا ان مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ضلع بھرمیں ہاٹ سپاٹس کی باقاعدگی سے نگرانی کی جارہی ہے،محکمہ صحت کی معاونت کیلئے مختلف محکموں کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی و ارڈ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں،موسم برسات کے پیش نظر ڈینگی میں اضافے کا خطرہ ہے، بخار اورجسم درد کی صور ت میں فوری طورپر معالج سے رابطہ کریں، تمام سرکاری ہسپتال ڈینگی کے لئے مختص وارڈ میں تمام سہولیات کی دستیابی یقینی بنا یا جائے، محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی نگرانی کریں،میونسپل کارپوریشن اپنے زیر اہتمام علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کا خصوصی انتظام کریں،تالابوں کی کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں،گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں،پانی کے برتنوں کو ڈھانپیں اور دروازوں،کھڑکیوں پر جالی کا اہتمام کریں۔