ہماری 14 ماہ کی حکومت کسی پل صراط سے کم نہ تھی ، رانا ثنااللہ

Published: 23-07-2023

Cinque Terre

فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ایٹمی قوت بنایا لیکن نواز شریف کو ایک سازش کے ذریعے نااہل کیا گیا اور فتنے کو مسلط کردیا گیا۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں ن لیگ کا مینڈیٹ چرایا گیا اور فتنے کو ملک پر مسلط کیا گیا، نواز شریف نے اس ملک کو ترقی کی راہ پر لگایا، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، ملک کو ایٹمی قوت بنایا لیکن انہیں ایک سازش کے ذریعے نااہل کردیا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنے میں چار سال کے دوران ملک میں کوئی کام نہیں کیا اور سازشیں کیں، ہماری 14 ماہ کی حکومت کسی پل صراط سے کم نہ تھی لیکن شہباز شریف نے اس دوران ملک کو تباہی سے بچایا۔