نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کیلیے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب

Published: 31-07-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے بدھ کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔اپوزیشن لیڈر نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر غور کے لیے جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کے ارکان کو بھی دعوت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہ حیثیت اپوزیشن لیڈر، نگراں وزیراعظم کے لیے 3 نام تجویز کریں گے۔ کوشش ہوگی کہ تجویز کردہ ناموں میں ماہر معیشت، سیاست دان اورٹیکنو کریٹ شامل ہوں۔واضح رہے کہ دو روز قبل نگراں وزیراعظم کے تقرر کے سلسلے میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان بھی مشاورت کا دور ہوا تھا، جس میں پی پی وفد میں راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور خورشید شاہ شامل تھے جب کہ خواجہ آصف اور ایاز صادق نے ان سے ملاقات کی تھی، جس میں نگراں وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی۔