ورلڈ جونیئر اسکواش ٹائٹل جیتنے والے حمزہ خان کو کیش ایوارڈ دینے کا فیصلہ

Published: 31-07-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو کیش ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف حمزہ خان کی حوصلہ افزائی کریں گے، حمزہ خان کے اعزاز میں دو اگست کو خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ وزیراعظم شاندار کارکردگی پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ دیں گے۔آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی زیر نگرانی حمزہ خان نے ٹریننگ کی، ورلڈ جونیئر ایونٹ کی تیاری کے لیے آرمی اسپورٹس نے سہولیات فراہم کی تھی۔تقریب میں وفاقی وزیر احسان مزاری، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اسکواش فیڈریشن کے حکام بھی شرکت کریں گے۔حمزہ خان نے 37سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر کا ٹائٹل جتوایا جبکہ جان شیر خان نے آخری بار 1986 میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان کے لیے جیتا تھا۔