بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ ہمایوں سعید کو تسلی کیوں دی؟

Published: 31-07-2023

Cinque Terre

ممبئی: پاکستانی سپراسٹار ہمایوں سعید نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بالی وڈ کنگ خان کے ساتھ اپنے کام کے خوشگوار تجربے کو شیئر کیا ہے۔ حال ہی میں نیٹ فلکس سیریز ’دی کراؤن‘ میں ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کرنے والے پاکستانی اداکار کا بلاک بسٹر ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ انڈین چینل پر ریلیز کیلئے تیار ہے۔2005 میں شاہ رخ خان، پریٹی زنٹا، ہمایوں سعید اور ریما خان نے زی سینما ایوارڈز میں مل کر ’ویر زارا‘ اور ’کل ہو نہ ہو‘ کے گانوں پر پرفارمنس دی تھی۔ہمایوں سعید نے اس تجربے کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جب ان کی ملاقات شاہ رخ سے ہوئی تو وہ بہت زیادہ پرجوش تھے، شاہ رخ ان کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئے۔اداکار نے بتایا کہ اس وقت میں بہت کنفیوز تھا اور مجھے علم نہیں تھا کہ اسٹیج پر کیا کرنا ہے تو شاہ رخ خان نے انہیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب سنبھال لیں گے۔شوبز مصروفیات کے حوالے سے شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’جوان‘ کے ساتھ 7 ستمبر کو سینما گھروں میں واپس آرہے ہیں جس کا پہلا گانا ’زندہ بندہ‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔