Published: 01-08-2023
(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا:اندھے قتل کا معمہ حل، قتل کر کے نعش کو جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہونے والے تین قاتل ٹریس تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے اندھے قتل میں تین ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ملزم آصف نے اپنے ساتھیوں ناظم اور صابر سے ملکر اپنے سالے کو قتل کیا تھا ملزمان نے قتل کرنے کے بعد نعش کو جھاڑیوں میں پھینک دیا اور فرار ہو گئے تھے دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ڈی پی او محمد فیصل کامران