ق لیگی رہنما چوہدری افگن فاروق کلاچور پر قاتلانہ حملہ‘ چوہدری مونس الٰہی سمیت 12افراد کے خلاف مقدمہ درج

Published: 01-08-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)گجرات.راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری مونس الٰہی کے خلاف امیدوار ایم پی اے پر فائرنگ کا مقدمہ درج پی پی 32 سے امیدوار چوہدری افگن فاروق کلاچور کی درخواست پر مقدمہ درج‘مونس الٰہی کے مقابلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی رنجش پر فون پر دھمکیاں دی جاتی رہیں۔ مدعی و ق لیگی رہنما افگن فاروق کلاچور کا الزام تھانہ صدر جلالپورجٹاں میں مونس الٰہی سمیت 12 افراد پر اقدام قتل کی دفعات کے تخت مقدمہ درج کیا گیا۔ مونس الٰہی کی ایماء، مشورہ پر ملزمان نے میرے بیٹے، گارڈ پر فائرنگ کی۔ایف آئی آر کا متن کے مطابق ملزمان کرپٹ مافیا ہیں اور اثررسوخ رکھتے مجھے اور میری فیملی کو خطرہ ہے۔