آئی ایل ٹی20 لیگ؛ پاکستانی پلئیرز رواں سال کھیلتے دیکھائی دیں گے

Published: 03-08-2023

Cinque Terre

متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل ٹی) کے منتظمین نے ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں پاکستانی پلئیرز کی شرکت کیلئے پُرامید ہیں۔انٹرنیشنل لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ٹاپ پاکستانی پلئیرز کو شامل کرنے کیلئے پُرامید ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرے گا تاہم ٹورنامنٹ میں شریک مخصوص کھلاڑیوں کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو پی سی بی نے ایک ہفتے کیلئے آئی ایل ٹی20 میں شرکت کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد امید کی جاسکتی ہے کہ دیگر پلئیرز بھی اپنی دستیابی کے لحاظ سے ایونٹ میں نظر آئیں گے۔رواں سال کے شروع میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ (یو اے ای) سے درخواست کی تھی کہ وہ انٹرنیشنل لیگ کے اگلے ایڈیشن کے شیڈول میں کچھ تبدیلیان کرے کیونکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 میں 13 جنوری سے 12 فروری تک شیڈول ہوگا۔بورڈ کی جانب سے لیگ میں اپنے کھلاڑیوں کیلئے 10 روز کی رعایت بھی مانگی گئی تھی۔متحدہ عرب امارات میں ہونے والی انٹرنیشنل لیگ میں گزشتہ برس پاکستانی پلئیرز کو شرکت کی اجازت نہیں ملی تھی۔