Published: 03-08-2023
گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے) ممتاز مسلم لیگی راہنما، سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں گجرات میں مقابلہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کا ہو گا۔ گجرات مسلم لیگ (ق) کا گڑھ ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ مسلم لیگ (ق) کے امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ناظم چوہدری نجیب اشرف چیمہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چائینہ کے نائب وزیراعظم کے پاکستانی دورہ سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور امید ہے کہ چائینہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی جو سرمایہ کاری کرے گا اس سے ہماری معیشت بہتر ہو گی۔ لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور مہنگائی میں بھی کمی واقع ہو گی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی اصل سیاسی صورتحال واضح ہو گی۔ انتخابات کے بارے میں جو قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اس سے ابہام پید اہو چکا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ضلع گجرات سے پاکستان مسلم لیگ(ق) ہی کامیاب ہو گی۔ اس موقع پر چوہدری ذوالقرنین نجیب چیمہ، چوہدری منہاج نجیب چیمہ، چوہدری ایمان نجیب چیمہ، چوہدری ابراہیم نجیب چیمہ، چوہدری مظہر اقبال سابق تحصیلدار، چوہدری وقارعزیز ترکھا، چوہدری جاوید اقبال لوہسر، چوہدری فضل اکبر جوڑا، چوہدری اسد اکبر جوڑا، ملک وہاب، چوہدری زرغام وسیم جوڑا بھی موجود تھے۔