بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز کے یہاں بیٹے کی پیدائش

Published: 06-08-2023

Cinque Terre

الیانا ڈی کروز نے چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا تھا اور اب اداکارہ نے ماں بننے کی خوشخبری دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ نے ایک پوسٹ میں اپنے بچے فوٹو شیئر کرتے ہوئے اسکا خیرمقدم کیا اور مداحوں کو بیٹے کے نام سے بھی آگاہ کیا۔کیپشن میں اداکارہ والدین بننے کے اپنے جذبات کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنے پیارے لڑکے کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں۔الیانا کی پوسٹ کے بعد فلمی دنیا کے کئی نامور ستاروں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جس میں ان کی میں تیرا ہیرو کی شریک اداکارہ نرگس فخری اور مبارکاں کے ساتھی اداکار ارجن کپور کے ساتھ ساتھ اتھیا شیٹی بھی شامل تھیں۔ان کے علاوہ انڈسٹری کے اندرونی افراد جیسے پروڈیوسر آشی دعا، فوٹوگرافر ڈبو رتنانی، ماریہ گورٹی، اداکار سیندھل راما مورتی، پروڈیوسر تنوج گرگ، ڈیزائنر تانیا گھاوڑی، اداکار کرن ویر شرما سمیت دیگر بھی اپنی نیک تمنائیں بانٹتے ہوئے نظر آئے۔