کامیڈین ہردیپ سنگھ کوہلی جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار

Published: 10-08-2023

Cinque Terre

اسکاٹ لینڈ: مشہور کامیڈین ہردیپ سنگھ کوہلی کو جنسی جرائم کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ مشہور کامیڈین ہردیپ سنگھ پر پرانے جنسی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔اسکاٹ لینڈ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مشہور کامیڈین پر جنسی جرائم کے الزامات کے سلسلے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے اور انہیں آئندہ سماعت پر پیش ہونے کے حلف نامے پر رہا کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی پولیس نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ وہ ہردیپ سنگھ پر عائد الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہردیپ سنگھ کوہلی کی گرفتاری تحقیقات کے بعد ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ کئی لوگوں نے کامیڈین کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ ہردیپ کوہلی نے بی بی سی اور دیگر براڈکاسٹرز کے لیے کئی پروگرام پیش کیے ہیں، اور وہ مشہور پروگرام ماسٹر شیف 2006 کے ایڈیشن میں رنر اپ تھے۔