بلیک انٹرٹینمنٹ کے ’گاڈ فادر‘ کلیرنس اوونت 92 برس کی عمر میں چل بسے

Published: 15-08-2023

Cinque Terre

لاس اینجلس: ہالی ووڈ انڈسٹری میں سیاہ فام فنکاروں کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنے والے لیجنڈری پروڈیوسر کلیرنس اوونت 92 سال کی عمر میں چل بسے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کلیرنس اوونت کے اہلِ خانہ کی جانب سے ان کی موت کی تصویق کی گئی ہے۔ آنجہانی پروڈیوسر کے داماد اور نیٹ فلکس کے شریک سی ای اوٹیڈ سرینڈوس نے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کلیرنس اوونت نے اتوار کی شب لاس اینجلس میں اپنے گھر میں آخری سانسیں لیں۔کلیرنس اوونت میوزک، تفریح، کھیل اور سیاست کے میدان میں اپنی خدمات کی وجہ سے ’ دی بلیک گاڈ فادر‘ کے نام سے مشہور تھے۔یاد رہے کہ پروڈیوسر کلیرنس اوونت نے ہالی ووڈ انڈسٹری میں میوزک اور اداکاری کی دنیا میں سیاہ فام فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے پلیٹ فارم دیا اور سیاہ فاموں کی ملکیت پر مبنی پروڈکشن کا آغاز کیا جس سے کئی فنکاروں کو ہالی ووڈ میں اپنا کیرئیر بنانے میں مدد ملی۔