بدنام زمانہ بین الاضلاعی 3ڈکیت و موٹرسائیکل چور گینگز کے10خطرناک ملزمان گرفتار‘ مالہ مسروقہ برآمد

Published: 19-08-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظرایس پی سول لائن رضوان طارق کی زیر قیادت اے ایس پی سیٹلائیٹ ٹاؤن راحیلہ اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او سول لائن انسپکٹر عدنان اعجاز ودیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدنام زمانہ بین الاضلاعی تین ڈکیت و موٹرسائیکل چور گینگزکے دس خطرناک ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی رقم چوپیس لاکھ اور ستاسی ہزر روپے، آٹھ عدد موٹر سائیکلیں مالیتی چارلاکھ پچانوے ہزار روپے اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن میں راہزنی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ جس پر مقامی پولیس نے فوری مقدمات درج رجسٹرڈ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔سی پی او محمد ایاز سلیم نے ان واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی سیٹلائیٹ ٹاؤن راحیلہ اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او سول لائن انسپکٹر عدنان اعجاز ودیگران پرمشتمل مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔ پولیس ٹیموں نے پیشہ وارانہ مہارت اور سائنٹیفک ا نداز میں تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے راہزنی، ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیااور ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم چوپیس لاکھ اور ستاسی ہزارروپے،آٹھ عدد موٹر سائیکلیں مالیتی چارلاکھ پچانوے ہزار روپے اور ناجائز سلحہ برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ذولفقار، ارشد، بنیامین، فیصل، شہباز، وقاص، عاصم، رزاق، شکیل اور سرفرازشامل ہیں۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا وہ مختلف اضلاع میں شارع عام اور گلی محلوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی چھین کر فرار ہوجاتے اور گلی محلوں میں کھڑی موٹرسائیکلیں بھی چوری کر کے فرار ہوجاتے۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتگان بھی ہیں۔ملزمان کی گرفتاری پر سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر اورخطرناک کیوں نہ ہو ں قانون کی آہنی ہاتھوں سے نہیں بچ سکتے۔