Published: 22-08-2023
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان کے خان کے نئے ’فوجی کٹ‘ ہیئر اسٹائل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار کا نیا ہیئر اسٹائل ان کی نئی ایکشن فلم کیلئے ہے جو وہ کرن جوہر کے ساتھ بنائیں گے۔نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز نومبر میں ہوگا اور سلمان خان نے فلم میں آرمی افسر کے کردار کیلئے اپنی باڈی پر بھی محنت شروع کردی ہے۔اداکار کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کرن جوہر کے ساتھ نئی فلم میں آرمی افسر کا کردار نبھانے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔کرن جوہر اور سلمان خان اس سے قبل 1998 میں بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئے تھے۔واضح رہے کہ اداکار رواں برس دیوالی کے موقع پر اپنی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جسے منیش شرما نے ہدایت کاری دی ہے۔