کم عمر لڑکوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالے گینگ کے 02 ملزمان گرفتار

Published: 22-08-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی: ٹیکسلا درندہ صفت ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ایس پی پوٹھوہار کی پریس کانفرنس‘کم عمر لڑکوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے گینگ کے 02 ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ملزمان قمر زمان اوراحسان الٰہی نے کم عمر لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے،واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اورسہولت کاروں کو بھی گرفتار کیاجائے گا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھاکہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،پورنو گرافی کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں،بچوں سے زیادتی ناقابل برادشت ہے، ویڈیوز بنا کر معصوم کم عمر لڑکوں کا استحصال کرنے والے ملزمان نے انسانیت کو شرمسار کیا،ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔