سرکاری دفاتر میں شہریوں کو بہترین اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے‘ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

Published: 22-08-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں، انتظامی افسران کے دفاتر اور دیگر سرکاری تنصیبات کی بہترین صفائی یقینی بنائی جائے، سرکاری دفاتر میں شہریوں کو بہترین اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے، سرکاری دفاتر میں شہریوں کی راہنمائی کے لئے آگاہی بورڈ نصب کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ تمام سرکاری دفاتر، ہسپتالوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر دفتر سرائے عالمگیر، کھاریاں، ٹی ایچ کیو کھاریاں، سرائے عالمگیر میں صفائی کروائی گئی ہے، تمام سرکاری افسران اپنے اپنے دفاتر کی صفائی یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات اور تمام میونسپل کمیٹیاں شہر بھر میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کریں، مرکزی شاہراہوں بشمول جی ٹی روڈ کی صفائی، غیر ضروری پودوں، گھاس اور جھاڑیوں کو تلف کیا جائے، میڈینز اور گرین بیلٹس کو صاف کیا جائے، میڈینز اور گرین بیلٹس پر لگے پودوں کی کانٹ چھانٹ کی جائے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات اور میونسپل کمیٹیز شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے شکایات سیل فنکشنل کئے جائیں اور شکایات کا فوری ازالہ کی جائے، شہریوں کی شکایات کی ازالہ کے بعد شہریوں سے فیڈ بیک کیا جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سرکاری دفاتر اور سرکاری بلڈنگز کی تزئین و آرائش اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔