Published: 22-08-2023
(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا: ایس پی انوسٹی گیشن فرحان اسلم کی شاہ پور سرکل کے ایس ڈی پی او، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ۔میٹنگ میں شاہ پور سرکل کے تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا فرداً فرداًجائزہ لیا گیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے کہاکہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کریں زیادہ دیر مقدمات کو زیرتفتیش رکھنے سے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے شاہ پور سرکل کے ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ گشت کو موثر بنایا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے، تمام ایس ایچ اوزسنگین وارداتوں کے جائے وقوعہ پر خود جائیں، اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کاروائی کریں، تفتیشی افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا،ایس ایچ اوز علاقہ میں موثر پٹرولنگ کے لیے اور جرائم برخلاف مال کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی اپنائیں۔