شعیب اختر کی زندگی پر بنی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کا ٹیزر جاری

Published: 24-08-2023

Cinque Terre

  کراچی: پاکستان کرکٹ کے سابق اسٹار باؤلر شعیب اختر کی زندگی پر مبنی بائیوپک کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔فلم کے ٹیزر میں اداکار گوہر رشید قومی کھلاڑی کا کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں۔ ٹیزر میں شعیب اختر کے بچپن سے جوانی تک پیش آنے والے واقعات کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ٹیزر کی شروعات میں ایک بچے کو راولپنڈی کی گلیوں، سڑکوں اور بازاروں میں تیزی سے دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔محمد فراز قیصر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار گوہر رشید سمیت سلیم معراج ، شفقت چیمہ، عمیر رانا، عدنان شاہ ٹیپو، رحیم پردیسی، عثمان پیرزادہ، سلمان شاہد، عمیر عالم و دیگر  شامل ہیں۔یاد رہے کہ شعیب اختر کا دعویٰ ہے کہ اُنہوں نے اس فلم کی ریلیز کے خلاف عدالت سے حکمِ امتناع حاصل کر رکھا ہے شعیب اختر نے رواں سال کے آغاز میں ہی اپنی زندگی پر بنائی جانے والی اس فلم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اجازت کے بغیر فلم ریلیز کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔