ارجن کپور سے ’ڈیٹنگ‘ کی خبروں پر کوشا کپیلا نے اپنی خاموشی توڑ دی

Published: 27-08-2023

Cinque Terre

 ممبئی: انڈیا کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کوشا کپیلا نے اداکار ارجن کپور کے ساتھ اپنے تعلق کی خبروں پر خاموش توڑ دی۔ انڈسٹری میں کچھ عرصے سے یہ خبریں چل رہی ہیں کہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کا تعلق ختم ہوگیا ہے اور اب ارجن کپور انفلوئنسر کوشا کپیلا کو ٹیٹ کررہے ہیں۔انسٹاگرام پر ارجن کپور کے ساتھ اپنے تعلق کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے انڈین انفلوئنسر نے لکھا کہ روز اپنے متعلق اتنی بکواس پڑھ کر مجھے خود سے اپنا ایک تعارف کروانا پڑے گا۔ایک اور جگہ کوشا کپیلا نے لکھا کہ جب بھی میں اپنے متعلق ایسی چیزیں پڑھتی ہوں تو دعا کرتی ہوں کہ میری والدہ یہ چیزیں نہ پڑھ لے۔کوشا کپیلا نے رواں برس کے آغاز میں اپنے شوہر زورآور سنگھ سے علیحدگی اختیار کی تھی جبکہ ارجن کپور کی بھی پانچ برس بعد اپنی گرل فرینڈ سے بریک اپ ہوا ہے۔