Published: 28-08-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا: تھانہ میانی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری قتل کے دو مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان انور اور علی حسن گرفتار‘رہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حسنین گرفتار‘ منشیات فروش وسیم سے چرس 01 کلو 40 گرام،شہزاد سے چرس 530 گرام اور ندیم سے چرس 480 گرام برآمد‘ ملزم شہریار سے کلاشنکوف، فیاض سے رائفل 44 بور اور احسان سے پسٹل30بور برآمد‘ گرفتار اشتہاری مجرمان اور ملزمان کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں‘ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ میانی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔