شاہد آفریدی کی بالی ووڈ اداکار سہیل خان سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

Published: 29-08-2023

Cinque Terre

نیویارک: پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ شاہد آفریدی نے ایشیا کپ 2023 سے قبل سہیل خان سے ایئرپورٹ پر ملاقات کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔شاہد آفریدی اِن دنوں ’یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ‘ میں کھیل رہے ہیں جہاں وہ ’نیویارک واریئرز‘ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔کرکٹ اسٹار کی فرنچائز ٹورنامنٹ کے افتتاحی سیزن میں فائنلسٹ تھی جبکہ ’دی ٹیکساس چارجرز‘ نے سپر اوور کے ذریعے ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد شاہد آفریدی اور بھارتی سُپر اسٹار سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی ایئرپورٹ پر ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو شاہد آفریدی نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’گزشتہ 40 دنوں سے ٹورنامنٹ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے عطیات ایونٹس کی وجہ سے امریکہ اور کینیڈا کا سفر کر رہا ہوں اور پاکستان کو یاد کر رہا ہوں مگر ایک بات یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ کھیل، خاص طور پر کرکٹ  سے زیادہ کوئی بھی چیز لوگوں کو متحد نہیں کرتی، اس کھیل سے پیار ہے۔‘ویڈیو میں سہیل خان اور شاہد آفریدی کو گرم جوشی سے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح ہرہے کہ 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میچز سری لنکا اور پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ملتان میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان اور نیپال کی ٹیمز مدِمقابل ہوں گی۔