شاہ رُخ خان کی مشہور فلم ’میں ہوں نہ‘ کا سیکوئل کب آئے گا؟

Published: 29-08-2023

Cinque Terre

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سشمیتا سین نے فلم ’میں ہوں نہ 2‘ بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رُخ خان کی مشہور فلم ’میں ہوں نہ‘ کی اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں ہوں نہ کا سیکوئل بنایا جائے۔اداکارہ نے بتایا کہ شاہ رُخ خان بھی یہی چاہتے ہیں جس کیلئے وہ اور میں فلم کی ہدایتکار فرح خان سے بھی بات کر چکے ہیں تاہم اب ایک مرتبہ پھر ہمیں فرح سے بات کرنی ہوگی۔یاد رہے کہ مشہور فلم ’میں ہوں نہ‘ سن 2004 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہ رُخ خان اور زاہد خان نے مرکزی کردار نبھائے تھے جبکہ سشمیتا سین سے فلم میں ایک پروفیسر کا کردار نبھایا تھا۔