ڈالر کی ایک اور اونچی چھلانگ، اوپن مارکیٹ میں 331 روپے کی بلند ترین سطح پر

Published: 04-09-2023

Cinque Terre

 کراچی: ڈالر نے اوپن مارکیٹ میں ایک بار پھر اونچی چھلانگ لگائی اور 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ ہفتے ڈالر کے دونوں ایکسچینج مارکیٹوں میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد  رواں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر نے اوپن مارکیٹ نے اونچی چھلانگ لگائی اور روپے کے مقابلے میں 3 روپے کے اضافے کے ساتھ 331 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔کاروبار کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں پیر کے روز ڈالرایک روپے بڑھ کر 329 روپے پر آ گیا تھا، تاہم بعد میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور کاروباری دن کے اختتام تک  3 روپے اضافے کے ساتھ ڈالر اوپن مارکیٹ میں 331 روپے کا ہوگیا دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز ڈالر کے 3 پیسے کی کمی سے 305 روپے 43 پیسے کی سطح پر آنے سے ہوا۔ بعد ازاں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں معمولی کمی کا رجحان رہا تاہم کاروباری اختتام تک ڈالر 18 پیسے اضافے کے ساتھ 305 روپے 74 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  آج گزشتہ ہفتے کے برعکس تیزی کا رجحان رہا اور 419 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 45732 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔