شاہ رخ خان کا ’جوان 2 ‘ سے متعلق دلچسپ جواب وائرل

Published: 04-09-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ  رخ خان نے اپنی فلم ’جوان‘ کی ریلیز سے قبل فینز کے ساتھ سوشل میڈیا پر سیشن میں دلچسپ جواب دئیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر ’آسک ایس آر کے‘ سیشن میں  شاہ رخ خان سے فینز نے مختلف سوالات کیے۔ ایک مداح نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ ’ جوان  2‘ کب آئے گی جس پر ان کا دلچسپ جواب وائرل ہوگیا۔ کنگ خان نے سوال پوچھنے والے فین کو جواب دیا کہ  پہلے یہ والی تو دیکھ لو۔ بچے کی جان لو گے کیا؟ اس جواب پر مداحوں نے شاہ رخ خان کی حس مزاح اور فوری جواب دینے کی صلاحیت کی تعریف کی۔شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی  دبئی میں پروموشن کے دوران ’جوان ‘ کا پوسٹر برج خلیفہ پر بھی دکھایا گیا جبکہ فلم کی ایڈوانس بکنگ نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔