پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر:12سالہ بچے سے بدفعلی کرنیوالے مرکزی ملزمان گرفتار

Published: 05-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ چوہدری جمشید اختر) ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے 12سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے مرکزی ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ میں 12سالہ بچے سے بدفعلی کے واقعہ پر ڈی۔پی۔او گجرات احمد نواز شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چوہدری غلام محمدگجراور ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر غلام مرتضیٰ کومقدمہ درج کرکے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا جس پر ASI تصور حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت سے خصوصی آپریشن کے ذریعے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمان مسمیان1-محمد علی2-محمد عبداللہ3-فیضان سکنائے کوٹیاں سرائے عالمگیر کوگرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کی عزتوں سے کھیلنے والے درندوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔