ایشیاکپ؛ نسیم شاہ فیلڈنگ کے دوران انجری سے بچ گئے

Published: 06-09-2023

Cinque Terre

ایشیاکپ میں بنگلادیش کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوکر کچھ دیر فلیڈ پر گرگئے تھے تاہم اب میدان پر واپس آگئے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں نسیم شاہ ساتویں اوور میں باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے دوران گر گئے تھے تو بظاہر انکے کندھے میں چوٹ آئی تاہم فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈریسنگ روم لے جایا گیا تھا۔نسیم شاہ 6 اوورز باہر رہنے کے بعد دوبارہ میدان پر واپس آگئے ہیں۔