یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جناح پبلک ہائی سکول کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد‘ مہمان خصوصی ڈی سی صفدر حسین ورک

Published: 06-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افصل سے) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جناح پبلک ہائی سکول گجرات کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پرنسپل جناح پبلک سکول ظہیر جان سمیت اساتذہ اکرام اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھے، تقریب میں سکول کے طلباؤ طالبات نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئیمختلف ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات ہمارا مستقبل ہیں، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،  ملک پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے، ہمیں اپنی بڑوں کی لازوال قربانیوں کا عمل پیرا ہونا چاہیے، وہ ہی قوم دنیا میں اپنا تشخص برقرار رکھتی ہے جو اپنے آباو اجداد کی قربانیوں کی تعظیم کرتی ہے اور ان کو یاد رکھتی ہے۔ڈی سی گجرات صفدر ورک نے کہا کہ طلباء و طالبات ملکی ترقی میں اپنا عملی کردار نبھانے کے لیے اپنی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کی عزت شہریوں پر فرض ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ٹیبلو، ملی نغمے پیش کرنے والے طلباء و طالبات کو زبردست سراہا ہے۔