Published: 10-09-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے ڈسٹرکٹ اٹارنی دفتر کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا، ڈسٹرکٹ اٹارنی شکیلہ چوہدری اور دیگر اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ کی ڈسٹرکٹ اٹارنی دفتر کی نئی عمارت دو فلور پر مشتمل ہوگی، عمارت کی تعمیر پر 33 ملین روپے لاگت آئے گی۔