شاہ رخ کی ’جوان‘ کا پانچ دن میں پوری دنیا سے 550 کروڑ کا ریکارڈ بزنس

Published: 12-09-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ پر شاہ رخ خان کے میگا تھرلر ’جوان‘ کی حکمرانی جاری ہے اور اب فلم نے صرف پانچ دن میں 550 کروڑ کا بزنس کرکے نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ نامور فلمساز ایٹلی کی ایکشن فلم نے صرف انڈین باکس آفس پر 300 کروڑ کا بزنس کما کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔300 کروڑ کمائی کے ساتھ میگا تھرلر ’جوان‘ بالی وڈ انڈسٹری کی تیسری فلم بن گئی ہے جس نے 2023 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔’جوان‘ نے پوری دنیا سے 129 کروڑ بزنس کے ساتھ ہندی سینما کی سب سے بڑی اوپننگ حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔واضح رہے کہ بلاک بسٹر ’غدر2‘ کو 300 کروڑ کے بزنس تک پہنچنے کیلئے سات دن جبکہ ’پٹھان‘ کو چھ دن لگے تھے۔