Published: 16-09-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات۔ تھانہ ڈنگہ پولیس کی کاروائی عرصہ 14 سال سے روپوش قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری انٹرپول کے ذریعے لاہور سے گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراحمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدرکی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ ڈنگہ SI غلام قادر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خطرناک مجرم اشتہاری ناصر اقبال ولد راجے خان کو انٹرپول کی مدد سے لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ ڈنگہ پولیس کو قتل کے مقدمہ نمبر337/09میں مطلوب تھا۔ جو واردات کے بعد روپوش ہوگیا۔ جسے تھانہ ڈنگہ پولیس نے انتہائی محنت سے ٹریس کرکے لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔