کراچی میں پیر سے بدھ تک بارش کا امکان

Published: 17-09-2023

Cinque Terre

کراچی میں پیر کی شام یا رات سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ 20 ستمبر تک وقفے وقفے سے برقرار رہ سکتا ہے۔درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہو رہی ہیں جس کے سبب آج سے 20 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میر پور خاص اور سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور سکھر سمیت دیگر اضلاع میں 18 سے 19 ستمبر کے دوران  بارش ہونے کی توقع ہے۔