سرگودھا:۔تھانہ بھیرہ پولیس نے 03 منشیات فروش اور 01 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار‘ بھاری مقدار میں شراب برآمد

Published: 17-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا:پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مہم زور و شور سے جاری‘تھانہ بھیرہ پولیس نے 03 منشیات فروش اور 01 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار‘گرفتار منشیات فروش ہاشم سے شراب 20 لیٹر،شعیب سے شراب 17 لیٹر اور کامران سے شراب 15 لیٹر برآمد‘ گرفتار ملزم شاہجہاں سے غیر قانونی پسٹل30بور برآمد‘گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں جاری رہیں گی۔