ماضی میں راہیں جدا کرنیوالی جوڑی کرینہ اور شاہد ایک بارپھرساتھ؟

Published: 20-09-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی ووڈ کی سابقہ مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور شاہد کپور ایک بار پھر بڑے پردے  پر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2007 میں ریلیز ہونےوالی فلم  ’جب وی میٹ‘ کو آج بھی  مقبولیت حاصل ہے اور اسی وجہ سے اس فلم کے سیکوئیل کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔۔کامیڈی سے بھرپور فلم ’جب وی میٹ‘ کے مداح ایک بار پھر مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور شاہد کپور کو اسکرین پر ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ’جب وی میٹ 2‘ بنانے کی تیاریاں جاری ہیں اور سیکوئیل کے ہدایت کار بھی امتیاز علی ہوں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس فلم کے سیکوئیل کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ’جب وی میٹ 2‘ میں بھی کرینہ کپور اور شاہد کپور کو ہی کاسٹ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ایک انٹرویو کے دوران اداکار شاہد کپور کا کہنا تھا کہ اگر اسکرپٹ اچھا ہو تو اس پر ضرور سیکوئیل بننا چاہیے۔ شاہد کپور کا مزید کہنا تھا کہ کرینہ جیسے  ’گیت‘ کا کردار کوئی دوسری اداکارہ نہیں کرسکتی تھی۔