نواز شریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے دن کم اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے، مریم نواز

Published: 08-10-2023

Cinque Terre

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے کم اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے ہیں۔ لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو پاکستان کا لیڈر نواز شریف واپس آرہا ہے، 7 سال سے پاکستان میں چھائی اداسی امید میں بدلنے جارہی ہے، نواز شریف کے سوا کوئی وزیراعظم آیا جس نے قیمتیں نہ بڑھنے دی ہوں؟َانہوں نے کہا کہ اگر 8 اکتوبر کو یہ عالم ہے تو 21 اکتوبر کو کیا ہوگا، کل ہم پر برا وقت تھا، انہوں نے دن رات گالم گلوچ کی، ہم پر الزامات لگائے، ہم ایسے نہیں کریں گے۔مریم نواز نے کہا کہ 4 برس ایسے جوکروں کی حکومت تھی جو جتنی بڑی گالی دیتا تھا اسے اتنی بڑی وزارت ملتی تھی، ہیلتھ کارڈ جس کا ٹھیکیدار آج کوئی اور بنا ہے وہ پروگرام نواز شریف نے بنایا تھا۔