فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کے بغیر امن ممکن نہیں، صدرمملکت

Published: 08-10-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد: صدرمملکت نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کے بغیر امن ممکن نہیں۔عارف علوی نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق اور عوام پر غاصبانہ قبضے اور ظلم و ستم کی مذمت کے بغیر امن کی طرف پیش رفت ممکن نہیں۔صدرمملکت نے کہا کہ فلسطینیوں کی زمین کے مسلسل الحاق، غیر قانونی بستیوں، غیر متناسب ردعمل اور قتل عام کا نتیجہ امن کی جانب نااُمیدی اور عدم پیش رفت ہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آگے بڑھا جائے ، اس وقت عالمی برادری عالمی امن کی جانب بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔