غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں پی ٹی آئی کے 3 سابق اراکین اسمبلی گرفتار

Published: 12-10-2023

Cinque Terre

 پشاور: محکمہ انسداد کرپشن خیبرپختونخوا نے جعلی بھرتیوں کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے تین سابق اراکین صوبائی اسمبلی کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات ، دیر سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی ملک لیاقت اور اعظم کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تین ملزمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے، جنہیں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق سابق ایم پی ایز کے خلاف دیر لوئر اینٹی کرپشن تھانہ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے بلامبٹ تھانہ دیر لوئر منتقل کر دیا گیا۔