سلمان خان کی میگا ایکشن ’ٹائیگر3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

Published: 14-10-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے مداح میگا ایکشن فلم ’ٹائیگر3‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں تاکہ وہ اپنے محبوب اداکار کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔ فلم کے ٹیزر میں دبنگ خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے مداحوں کی بے تابی کو بڑھا دیا تھا اور فلم کا ٹریلر 16 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ٹائیگر 3‘ 12 نومبر اتوار کے روز پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بالی وڈ میں بڑی فلموں کو دیوالی کے بعد ریلیز کرنے کا ٹرینڈ ہے لیکن یش راج فلمز نے سلمان خان کی فلم کو دیوالی کے دن ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔’ٹائیگر3‘ کو اپنے بزنس کیلئے 12 سے 19 نومبر تک چھٹیوں کے دن ملیں گے اور اس میں یہ بڑے ریکارڈ بناسکتی ہے۔واضح رہے کہ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے کردار ’پٹھان‘ کے ساتھ خصوصی انٹری دیں گے۔