Published: 15-10-2023
راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع میرعلی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ سے ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عبدالحکیم شہید ہوگئے۔