امیشا پٹیل نے اپنے والد کے خلاف فراڈ کا مقدمہ کیوں کیا؟ نیا انکشاف سامنے آگیا

Published: 16-10-2023

Cinque Terre

 ممبئی: امیشا پٹیل بالی وڈ کی نامور اداکارہ ہیں اور انہیں انڈسٹری کی متعدد بلاک بسٹر فلموں کہو ناں پیار ہے، آپ مجھے اچھے لگنے لگے، منگل پانڈے، غدر اور بھول بھلیاں میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ اداکارہ کی سنی دیول کے ساتھ نئی فلم ’غدر2‘ نے بھی انڈسٹری میں تہلکہ مچایا اور اس نے بالی وڈ کے متعدد ریکارڈ توڑ دیئے۔اب امیشا پٹیل کے متعلق ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ 2004 میں مالی معاملات میں بد انتظامی پر انہوں نے اپنے والد کے خلاف کیس دائر کیا تھا۔اداکارہ نے اپنے عدالتی کیس میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے والد نے ان کے اکاؤنٹس کے ساتھ بدانتظامی کی ہے جس پر انہیں بارہ کروڑ کا نقصان ہوا ہے اور وہ انہیں واپس دلایا جائے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں امیشا پٹیل کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے والد کے خلاف کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے کیوں کہ اداکارہ کی دولت پر ان کے والدین کا کوئی حق نہیں ہے۔امیشا پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ ان کی نانی اس وقت ان کو سپورٹ کررہی تھی اور ان کے والدین نے نانی کو بھی بیوقوف بنانے کی کوشش کی تھی۔واضح رہے کہ بعد میں حالات نارمل ہونے کے بعد اداکارہ اور ان کے والدین کے درمیان معاملات طے پاگئے اور ان کا جھگڑا ختم ہوگیا تھا۔