سروس موڑ فلائی اوور کو محکمہ ہائی ویز کی جانب سے ہیوی ٹریفک کیلئے نہیں بنایا گیا

Published: 17-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سروس موڑ فلائی اوور کو محکمہ ہائی ویز کی جانب سے ہیوی ٹریفک کے لیے نہیں بنایا گیا، ہیوی وہیکل ڈرائیورز سروس موڑ فلائی اوور پل سے گزرنے سے گریز کریں، ٹریفک کا متبادل پلان وضع کیا جارہا ہے، سورس موڑ پل ہیوی ٹریفک کے لیے بند کیا جارہا ہے اسکے لئے متبادل رستہ دیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سروس موڑ فلائی اوور  کے حوالے سے ٹیکنکل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، نمائیندہ ہائی ویز پولیس گجرات جواد چیمہ سمیت ریلوے کے افسران ان موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ہیوی ٹریفک  کے لیے ٹریفک پلان این ایچ اے، ہائی وے پولیس اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس مل کر وضع کریں، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے، جامع پلان وضع کیا جائے جس میں ہیوی ٹریفک کو روانی کے ساتھ گزارا جاسکے تاکہ شہریوں کو کم از کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔