ابھیشیک بچن اور جان ابراہام نے ’ہاؤس فل5‘ میں کام سے انکار کردیا

Published: 23-10-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالہ نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ مشہور کامیڈی سیریر ’ہاؤس فل‘ کا پانچواں پارٹ بنانے جارہے ہیں اور وہ اس میں تمام پارٹس کی مکمل کاسٹ کو ایک ساتھ لائیں گے۔ بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ’ہاؤس فل5‘ کیلئے فلم پروڈیوسر اور اکشے کمار نے ابھیشیک بچن اور جان ابراہام سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں اداکار نئی فلم کا حصہ بننا چاہتے ہیں لیکن دیگر پروجیکٹس میں مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے انکار کردیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ابھیشیک بچن اور جان ابراہام سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ جلد معاملات طے پا جائیں گے اور دونوں نئی کامیڈی فلم کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ کاسٹ مکمل ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ کا آغاز 2024 کی پہلی سہ ماہی میں شروع کردیا جائے گا۔