Published: 24-10-2023
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی تین خواتین رہنما عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئیں۔جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کی تین اہم وکٹیں گرادیں۔ تین خواتین رہنماؤں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس اور سابق ارکان صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور دیگر رہنماؤں سے لاہور میں ملاقات کی۔تینوں رہنماؤں نے جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔جہانگیر ترین نے تینوں خواتین رہنماؤں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔بعدازاں فردوس عشق اعوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عندلیب عباس سمیت تینوں رہنماؤں نے استحام پاکستان میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔