شاہد کپور نے پوجا ہیگدے کے ساتھ اپنی نئی فلم ’دیوا‘ کا اعلان کردیا

Published: 24-10-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار شاہد کپور نے اداکارہ پوجا ہیگدے کے ساتھ اپنی نئی فلم ’دیوا‘ کا اعلان کردیا۔ نئی تھرلر فلم کیلئے اداکار نامور پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ اشتراک کررہے ہیں اور اسے اگلے برس 11 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔شاہد کپور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں نہ صرف فلم کے نام کا اعلان کیا بلکہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار کی جھلک بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔’دیوا‘ کے متعلق ابھی زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن اداکار کے ہاتھ میں بندوق ایک ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم کا عندیہ دیتی ہے۔واضح رہے کہ فلم کو بنانے کا اعلان اداکارہ پوجا ہیگدے کی سالگرہ کے موقع پر رواں برس 13 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔