ارجن کپور سے بریک اپ پر وضاحتوں کی ضرورت نہیں، ملائکہ اروڑا

Published: 24-10-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ اور ہوسٹ ملائکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ ارجن کپور سے بریک اپ کی خبروں پروضاحت دینے کی ضرورت نہیں۔ملائکہ اروڑا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ارجن کپور سے تعلق ختم ہونے کی افواہوں سے متعلق کوئی وضاحت دینا نہیں چاہتی کیونکہ اس بارے میں جو باتیں ہونا تھیں وہ ہوچکی ہیں۔ میرے کچھ کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ میں زندگی کی اس اسٹیج پر ہوں جہاں میں جب خود چاہوں تو کسی بھی معاملے پر بات کروں گی۔ملائکہ اروڑا کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ شوبز کا حصہ ہوتے ہیں تو ذاتی زندگی پر باتیں کی جاتی ہیں۔ جب آپ شوبز سے جڑی اچھی چیزوں پرخوش ہوتے ہیں اور فائدہ لیتے ہیں تو بری باتوں اور منفی تبصروں کو ہینڈل کرنے کا طریقہ بھی آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھی اور نہ ہی کبھی خود کو اداکارہ کے طور پر دیکھا۔ میں نے بڑے پردے پر جو بھی ڈانس نمبر پیش کیے اور جو کام کیا میں اس میں خوش ہوں۔ ٹی وی پر کام کرنا پسند ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اس میڈیم کے ذریعے میں لوگوں سے براہ راست جڑ جاتی ہوں۔