مایا علی کی ٹائمز اسکوائر پر سیر و تفریح، تصاویر وائرل

Published: 26-10-2023

Cinque Terre

 نیویارک: پاکستان کی صف اوّل کی اداکارہ مایا علی نے ٹائمز اسکوائر سے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں امریکا کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔مایا علی کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو فلم، ڈرامہ اور کمرشلز میں کام کرچکی ہیں، اداکارہ مایا علی’ انسٹاگرام‘ پر بھی متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔